شمالی علاقہ جات کی کس کس وادی میں گلیشئرپگھلنے کے سے سیلاب کاخدشہ ؟ پی ڈی ایم اے نے خبردار کر دیا

چترال(پی این آئی)شمالی علاقہ جات کی کس کس وادی میں گلیشئرپگھلنے کے سے سیلاب کاخدشہ ؟ پی ڈی ایم اے نے خبردار کر دیا۔ ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی اورمحکمہ موسمیات خیبرپختون خوا کے مطابق لوئرضلع چترال کی وادی اشپارگولین میں گلیشئرپگھلنے کے سبب سیلاب کاخدشہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق

ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی اورمحکمہ موسمیات خیبرپختون خوانے الگ الگ مراسلے جاری کیے ہیں ، مراسلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ لوئرضلع چترال کی وادی اشپارگولین میں گلیشئرپگھلنے کے سبب سیلاب کاخدشہ ہے، اتوارسے لیکر منگل تک وادی میں درجہ حرارت بڑھنے کاامکان ہے، جبکہ بدھ کے دن بارش کا بھی امکان ہے ۔ درجہ حرارت بڑھنے اوربارش کی صورت حال کے سبب گلیشئرپگھلنے سے سیلاب کاخدشہ ہے، گلیشئرسے بننے والی جھیلیں بھی پانی سے بھرچکی ہیں، جس کے بعد مقامی آبادی کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔متن میں کہا گیا ہے کہ ضلع کی سطح پرآگہی مہم،ادویات کا سٹاک اوردیگر اقدامات کو یقینی بنایاجائے، ڈپٹی کمشنرضلع لوئر چترال نے ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیاہے جس میں ضلع بھر کے محکمہ جات کے نمائندے شریک ہونگے،اجلاس میں حالیہ صورتحال سے متعلق موثراقدامات اٹھانے کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں