پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سینٹرل کنٹریکٹ، میڈیا پالیسی اور دیگر قواعد کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔
بورڈ کے مطابق نوٹس ڈسپلنری فریم ورک کے تحت جاری کیا گیا ہے اور کھلاڑی کو مقررہ وقت کے اندر اپنا جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جواب موصول ہونے اور اس کا جائزہ لینے کے بعد ہی آئندہ کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا، جبکہ پیشہ ورانہ معیار اور کھیل کی ساکھ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اگر الزامات ثابت ہوئے تو نسیم شاہ کا سینٹرل کنٹریکٹ بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ وہ اس وقت پی سی بی کے کنٹریکٹ کی سی کیٹیگری میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ حال ہی میں انہوں نے قذافی اسٹیڈیم آمد پر مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، تاہم بعد ازاں پوسٹ ڈیلیٹ کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






