کھلاڑیوں کی آئی پی ایل منتقلی پر قانونی کارروائی شروع

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ لیگ چھوڑ کر دیگر لیگز، خصوصاً انڈین پریمیئر لیگ میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ دو سے تین کھلاڑی پی ایس ایل چھوڑ کر دوسری لیگز میں گئے ہیں، جس پر بورڈ نے سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے اور قواعد کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مسلسل دوسرے سال پی ایس ایل اور آئی پی ایل ایک ہی ونڈو میں ہو رہے ہیں، تاہم اسے بڑا مسئلہ قرار نہیں دیا جا سکتا کیونکہ نئے باصلاحیت کھلاڑی بھی لیگ میں شامل ہو رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق چند غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل سے علیحدہ ہو کر آئی پی ایل کا حصہ بنے ہیں، جس پر بورڈ معاہدوں کی خلاف ورزی کے تحت کارروائی کر رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پی ایس ایل کی ساکھ اور معاہدوں کی پاسداری یقینی بنانے کے لیے ایسے اقدامات ضروری ہیں، جبکہ لیگ کا آغاز 26 مارچ سے لاہور اور کراچی میں ہوگا اور ابتدائی میچز محدود تماشائیوں یا بند دروازوں کے پیچھے ہونے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close