پنجاب میں اعلیٰ پولیس افسران کے تبادلوں کی تیاریاں تیز ہو گئی ہیں۔ نئے انسپیکٹر جنرل پنجاب، ڈاکٹر عثمان انور کی تعیناتی کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور کی تبدیلی بھی جلد ہو سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے آئی جی اور سی سی پی او لاہور دونوں 24 ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں، اور پنجاب حکومت نئے سی سی پی او کے ناموں پر غور کر رہی ہے۔ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی سمیت دیگر ناموں پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔
اسی دوران ڈی جی ایف آئی اے کے تبادلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ رفعت مختار کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی تعیناتی پر کہا کہ انہوں نے پنجاب پولیس کو نئی شکل دی اور عوامی خدمت و اصلاحات کے نئے معیار قائم کیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلال صدیق بھی آئی جی پنجاب کی دوڑ میں شامل تھے، تاہم ڈاکٹر عثمان انور کو اہم عہدے پر تعینات کیا گیا۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر عثمان انور جنوری 2023 میں آئی جی پنجاب تعینات ہوئے تھے اور اب انہیں ڈی جی ایف آئی اے کا عہدہ سنبھالنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






