یکم اکتوبر سے ای چالان سسٹم نافذ

کراچی: گاڑی اور موٹر سائیکل مالکان کے لیے اہم خبر، شہر میں یکم اکتوبر سے الیکٹرک چالان (ای چالان) سسٹم شروع کیا جارہا ہے۔ اس نظام کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان ٹریفک پولیس کے بجائے جدید خودکار سسٹم سے ہوگا۔

ٹریفک پولیس اہم شاہراہوں پر آگاہی مہم چلا رہی ہے تاکہ شہری نئے نظام سے مکمل طور پر واقف ہوں۔ شہریوں نے ای چالان سسٹم کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے رشوت اور امتیازی سلوک ختم ہوگا۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ مقصد صرف چالان نہیں بلکہ شہریوں کو قوانین کی پاسداری کا عادی بنانا ہے۔ ان کے مطابق جدید سسٹم کے ذریعے بلا تفریق کارروائیاں ممکن ہوں گی، جس سے ٹریفک نظام میں مجموعی بہتری آئے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close