گورنر پنجاب کی گاڑی کوخوفناک حادثہ

گورنر پنجاب سلیم حیدر کی گاڑی کو موٹر وے ایم ٹو پر حادثہ پیش آیا ہے، تاہم گورنر محفوظ رہے۔

موٹر وے ایم ٹو پر نیلا دھلا کے قریب گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔گورنر کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا تاہم گاڑی حادثے میں محفوظ رہی اور گاڑی یا سوار افراد کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔

اطلاعات کے مطابق گورنر پنجاب دوسری گاڑی پر سوار ہو کر اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں