مفتی قوی کو سفیر بنانے والے ڈائریکٹر کی چھٹی کرا دی گئی

مفتی قوی کا محکمہ ایکسائز کی وینٹی نمبر پلیٹ اسکیم کا برینڈ ایمبیسڈر مقرر ہونا ڈائریکٹر ایکسائز کو مہنگا پڑگیا، پنجاب حکومت کی ترجمان نے مفتی قوی کی تقرری کی تردید کردی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کے سخت نوٹس پر ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔محکمہ ایکسائز پنجاب نے مفتی قوی کو اپنی وینٹی نمبر پلیٹ اسکیم کا سفیر مقر ر کیا تھا، اس سلسلے میں ایک تقریب میں مفتی قوی کو سویئنر پیش کیا گیا۔ مفتی قوی ہاتھ میں وینٹی نمبر پلیٹ تھامے اپنے چاہنے والوں کو اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی تلقین کرتے دکھائی دیئے۔

ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف کا کہنا تھا کہ وینٹی نمبر پلیٹ اسکیم اگلے ہفتے شروع ہوگی جس کے تحت گولڈ نمبر پلیٹ 5 لاکھ روپے میں پلاٹینم نمبر پلیٹ 50 لاکھ میں اور کارپوریٹ نمبر پلیٹ ایک کروڑ میں دستیاب گی ۔ یہ نمبر پلیٹ مالک کی ملکیت ہوگی۔دوسری پنجاب حکومت کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے مفتی قوی کی تقرری کی تردید کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ایسی کوئی تقرری نہیں کی، بلا اجازت ایسی حرکت کرنے والے کیخلاف ایکشن ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے بھی اس کا سخت نوٹس لیا ہے، عظمی بخاری کا بیان سامنے آنے کے تھوڑی دیر بعد ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close