بلدیاتی انتخابات ، الیکشن کمیشن نےتاریخ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس میں پیش رفت ہوئی ہے۔عدالتِ عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔الیکشن کمیشن نے عدالت کو 29 ستمبر کو اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کرانے کی یقین دہانی کرا دی۔دورانِ سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کے لیے الیکشن ایکٹ میں ترمیم بھی ضروری ہے، مخصوص نشستوں سے متعلق معاملات بھی کلیئر نہیں ہیں۔

 

الیکشن کمیشن نے عدالت کو یقین دہائی کرائی کہ اس حوالے سے اگلے 2 ہفتوں میں 2 نوٹیفکیشنز جاری کر دیے جائیں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ مزید سماعت چھٹیوں کے بعد ہو گی، کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو سی ایم دائر کر دی جائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close