سعودی عرب کا عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد سےکیاتعلق ہے؟ بڑا دعویٰ

لاہور(پی این آئی)چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے سعودی عرب کا کوئی تعلق نہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان سے برادر دوست ملک کو متنفر کرنے کےلیے غیر ذمے دارانہ بیانات دیے گئے ہیں۔سعودی وفد کا پاکستان آنا خوش آئند ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم امداد نہیں تجارت چاہتے ہیں،سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیاہے۔پرائیویٹ حج سے متعلق بکنگ کا سلسلہ جاری ہے، عازمین حج کو تمام سہولتیں فراہم کریں گے۔

close