50 سیاسی رہنما، عدالتی مفرور

گوجرانوالا(پی این آئی)کینٹ میں توڑ پھوڑ، وارنٹ گرفتاری جاری۔۔۔۔۔۔۔۔گوجرانوالا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو گوجرانوالا کینٹ پر حملے اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے 50 رہنماؤں کو عدالتی مفرور ڈکلیئر کر دیا۔عدالت نے مفرور قرار دیے گئے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ملزمان میں مراد سعید، حماد اظہر، فرخ حبیب، عمر ایوب، علی امین گنڈا پور، زرتاج گل اور دیگر شامل ہیں۔مقدمے میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہٰی اور شاہ محمود قریشی بھی ملزمان نامزد ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کے نام رجسٹر اشتہاری میں درج کیے جائیں، ان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔دوران سماعت آج جے آئی ٹی ممبران نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان عدالتی مقررہ وقت میں نہ دستیاب ہوئے، نہ سرنڈر کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close