اسلام آباد(پی این آئی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ہفتہ وارتعین کی تجویزپرفوری عملدرآمد موخرکردیا۔ وزارت پٹرولیم ذرائع کے مطابق آٹومیشن اورسپلائی چین مینجمنٹ نظام پوری طرح تیار نہیں فوری طورپرہفتہ وارقیمتوں کے تعین کا امکان نہیں۔ اوگراکوتجویزپرعملدرآمد کیلئے سٹیک ہولڈرزسے مشاورت کا حکم دیا گیا ہے ہفتہ وار تعین کی تجویزپرمشاورت شروع کی گئی۔
وزارت پٹرولیم ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پٹرولیم ڈیلرز، مارکیٹنگ،ٹینکرزمالکان کی مخالفت سامنے آگئی ہے۔روزانہ کی بنیاد پرقیمتوں کے تعین کی تجویز مسترد کردی گئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں