شیخ رشید نے کس بات پر خوشی اور اطمینان کا اعلان کر دیا؟

راولپنڈی (پی این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الحمدللّٰہ میرے دل کے ٹیسٹ کی رپورٹ کافی حد تک تسلی بخش ہے۔۔۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی کھول دی گئی ہے، اس کی تزئین و آرائش کے بعد 6 نومبر کو شفٹ ہو جاؤں گا۔۔۔شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں آج رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لیے جارہا ہوں، میرا 80 فیصد سامان، ٹیلی فون اور پیسے واپس کردیے گئے ہیں اور امید ہے باقی 20 فیصد اشیا بھی واپس کردی جائیں گی۔۔۔

انہوں نے کہا کہ میری تمام کیس میں ضمانت ہے، چلے کے دوران کوئی کیس بنا تو معلوم نہیں، آج کی اہم بات سپریم کورٹ نے نیب ترامیم فیصلہ معطل کرنے سے انکار کردیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close