لاہور(پی این آئی) ڈی آئی جی شارق جمال پراسرار طور پر انتقال کر گئے، شارق جمال نشتر تھانے کی حدود میں واقع فلیٹ میں مردہ پائے گئے۔ تفصیلات کے مطابق رات گئے لاہور میں ڈی آئی جی شارق جمال کی پراسرار موت واقع ہوئی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ نشتر تھانے کی حدود میں واقع فلیٹ میں مردہ پائے گئے۔ ڈی آئی جی شارق جمال کی رہائش تھانہ ڈیفنس اے کے علاقے فیز فور میں تھی، پولیس نے ایک مرد اور ایک خاتون کو حراست میں لے لیا ہے۔
گھر سے دور فلیٹ سے لاش برآمدگی اور وجہ موت کے سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔ شارق جمال کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ اُن کی اہلیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔ شارق جمال ڈی آئی جی ٹریفک اور ڈی آئی جی ریلوے بھی تعینات رہے، وہ کچھ عرصہ قبل ہی محکمانہ پروموشن کورس کر کے آئے تھے، انھوں نے گریڈ 21 میں ترقی کے لیے کورس کیا تھا، ڈی آئی جی شارق جمال ان دنوں او ایس ڈی تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں