فواد چوہدری گرفتاری کے ڈر سے گاڑی سے اتر کر بھاگ گئے

اسلام آباد(پی این آئی) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری گرفتاری کے خوف سے گاڑی سے اتر کر بھاگ گئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت فواد چوہدری کی گرفتاری کالعدم قرار دے کر انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فواد چوہدری کو رہا کرنےکا حکم فواد چوہدری رہائی کےبعد جیسے ہی گھر واپسی کے لیے گاڑی میں بیٹھے تو انہوں نے اپنے سامنے پولیس اہلکاروں کو دیکھا تو وہ گاڑی سے اتر کر بھاگ نکلے۔ فواد چوہدری گاڑی سے نکل کر تیزی سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے اندر بھاگے جس دوران وہ گر گئے اور پھر اٹھنے کے بعد وہ کمرہ عدالت میں پہنچ گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close