پاکستان اپنے نیوکلیئر ہتھیاروں کی حفاظت کر سکتا ہے، امریکہ نے یو ٹرن لے لیا

واشنگٹن (پی این آئی) امریکہ نے کہا ہے کہ اسے اعتماد ہے کہ پاکستان اپنے نیوکلیئر ہتھیاروں کی حفاظت کر سکتا ہے۔ امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان ویڈنٹ پٹیل نے واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اعتماد ہے کہ پاکستان اپنے نیوکلیئر ہتھیاروں کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ امریکہ کو پاکستان کی جانب سے اپنے جوہری ہتھیاروں کو محفوظ بنانے کی کمٹمنٹ اور صلاحیت پر اعتماد ہے۔

یہ بات اہم ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعے کے روز ڈیموکریٹک کانگریشنل کمپین کمیٹی کی ایک فنڈ ریزنگ تقریب میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان دنیا کے خطرناک ترین ملکوں میں سے ایک ہے جس کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close