وہاڑی میں قائد اعظم کے مجسمے سے عینک چوری کر لی گئی، قائد اعظم کو فوری عینک لگائی جائے، عثمان بزدار نے نوٹس لے لیا

وہاڑی (پی این آئی) پنجاب کے شہر وہاڑی میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر نصب بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے نامعلوم چور عینک چوری کر کے لے گئے ہیں۔ اس حوالے سے وہاڑی کی ضلعی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کا مجسمہ ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں نصب ہے جہاں اس پر لگائی گئی عینک نامعلوم افراد نے چوری کر لی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر آفس میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے چور یا چوروں کی نشاندہی کی کوشش کی جا رہی ہے۔
پنجاب حکومت کے محکمہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے قائد اعظم کے مجسمے سے عینک چوری کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ملتان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ قائداعظم جیسی عظیم ہستی کے مجسمے سے عینک چوری کرنا انتہائی افسوس ناک فعل ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ قائد اعظم کے مجسمے پر فوری طور پر عینک لگائی جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں