لوگ ڈرے ہوئے ہیں ، بھائی نہ ڈرو ، فلموں سے کچھ نہیں ہوتا، ہر ایک شخص کی زندگی میں کہیں نہ کہیں فلم بنی ہوئی ہے

لاہور (پی این آئی )کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر نہایت غیر اخلاقی ویڈیو لیک ہوئی جسے مبینہ طور پر ن لیگی رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی قرار دیا جارہاہے تاہم انہوں نے اسے جھوٹی اور جعلی قرار دیدیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اس معاملے پر جب صحافیوں نے مریم نواز سے گفتگو کرنا چاہی تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ محمد زبیر اور اللہ کا معاملہ ہے ، انہوں نے کہا کہ محمد زبیر میرے اور نوازشریف کے ترجمان ہیں اور رہیں گے

۔اب اس معاملے پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا موقف بھی سامنے آیاہے جوکہ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہاہے ، ان کی دی گئی منطق پر سینئر صحافی غریدہ فاروقی بھی بہت حیران ہوئی اور انہوں نے مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے ٹویٹر پر شیئر کیا ۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہناتھا کہ ” لوگ ڈرے ہوئے ہیں ، بھائی نہ ڈرو ، فلموں سے کچھ نہیں ہوتا، ہر ایک شخص کی زندگی میں کہیں نہ کہیں فلم بنی ہوئی ہے ، جرات سے کہو کہ ہاں ہے فلم ، آؤ لاؤ ، ہم بھی آپ کی فلائیں گے،یہ سارے بیٹھ جائیں گے ، یہ سب چابی گروپ ہے“۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close