اوورسیز پاکستانیوں کا مظاہرہ، اربوں ڈالر ہم بھجواتے ہیں، ووٹ کا حق اور پارلیمنٹ میںنمائندگی کا مطالبہ کر دیا

اسلام آ باد (آئی ا ین پی ) اوورسیز پاکستان کے چیئرمین میاں طارق جاوید نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہر ماہ خطیر رقم پاکستان بھجواتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستان کے چیئرمین میاں طارق جاوید نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے، اوورسیز پاکستانی ہر ماہ خطیر رقم پاکستان بھجواتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں

کو پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں نشستیں دی جائیں، الیکشن کمیشن اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ لے حق کیلئے میکنزم بنائے، اوورسیز پاکستانیوں کو 2023 کے انتخابات میں ووٹ کا حق دیا جائے، اگر ہمیں ووٹ کا حق نہ دیا گیا تو ہر ادارے کے باہر احتجاج کریں گے۔ انھوں نے مزید کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکائونٹس میں اوورسیز پاکستانیوں نے 14 ارب ڈالر جمع کرائے ہیں، اسمبلیوں میں اقلیتوں اور خواتین کی مخصوص نشستیں ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بھی اسمبلیوں میں نشستیں مخصوص کی جائیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close