امریکہ نے اشرف غنی سے حکومت چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا‎

واشنگٹن (پی این آئی) امریکا نے افغان صدر اشرف غنی سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے افغان صدر اشرف غنی سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفاع جنرل آسٹن اور امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے افغان صدر اشرف غنی کو فون کیا ہے۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ امریکا کی جانب سے اشرف غنی سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، امریکا نے کہا کہ سیز فائر کے لیے ضروری ہے کہ اشرف غنی اقتدار سے الگ ہو جائیں اور عبوری حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے۔دوسری طرف عبداللہ عبداللہ کو عبوری سیٹ میں ذمہ داریاں ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، ادھرافغان نائب صدر کے ملک سے فرار کی اطلاعات بھی آ رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں