اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا میں مسلمان خاندان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشتگردی کا واقعہ مغربی ممالک میں بڑھتے اسلاموفوبیا کی عکاسی کرتا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کینیڈا میں مسلمان خاندان پرحملےکی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کینیڈامیں پاکستانی نژادخاندان پر حملےکاسن کر افسوس ہوا ، دہشت گردی کاواقعہ مغربی ممالک میں بڑھتےاسلاموفوبیاکی عکاسی کرتا ہے، عالمی برادری کو اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔نجی ٹی وی اے آروائی کی رپورٹ کے مطابق وزیربرائےانسانی حقوق شیریں مزاری کی کینیڈا میں دہشت گرد واقعےکی مذمت کرتے ہوئے کہا کینیڈین دہشت گردنے ٹرک تلےرونڈکرمسلم خاندان کوقتل کیا، دنیابھرمیں نفرت،عدم برداشت کاپھیلاؤافسوس ناک ہے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا پاکستانی نژادخاندان کی 3نسلوں کو مسلمان ہونے پربےرحمی سےقتل کردیاگیا ، یہ دہشت گردی کا واقعہ مذہبی منافرت اوراسلاموفوبیا کااظہارکرتا ہے ، متاثرہ خاندان سےہمدردی کرتے ہیں،زخمی بچےکی صحتیابی کیلئےدعاگوہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کینیڈاکےعلاقےاونٹاریومیں پاکستانی خاندان پرحملےکی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی خاندان کے4افرادکےجاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔عثمان بزدار نے لواحقین سےدلی ہمدردی اوراظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں ، دہشت گردنےمعصوم لوگوں کےخون کوناحق بہاکربربریت کامظاہرہ کیا اور انسانیت پرحملہ کرکےمسلم کمیونٹی کےجذبات مجروح کیے ، ایسےواقعات کی روک تھام کیلئےعالمی سطح پرموثر اقدامات کی ضرورت ہے۔خیال رہے کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو کے شہر لندن میں ایک پک اپ ٹرک ڈرائیور نے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو کچل کر ہلاک کرڈالا، ۔ پولیس نے ملزم کے اس قدام کو نفرت پر مبنی جرم قرار دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں