اوورسیز پاکستانی الرٹ، پاکستان آنیوالے مسافروں کا 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازم

اسلام آباد(آئی ین پی) 37 ممالک سے پاکستان آمد پر مکمل سفری پابندیوں پر عمل درآمد شروع ہوگیا۔ کیٹیگری سی میں شامل ممالک کے مسافروں کی آمد کو این سی او سی کی اجازت سے مشروط کیا گیا ہے۔ این سی او سی ہدایات کی روشنی میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 37 ممالک سے پاکستان آمد پر مکمل سفری پابندی نافذالعمل ہے۔ 15 ممالک کے اضافے سے کیٹیگری سی میں شامل 37 ممالک کے مسافروں کی آمد کو این سی او سی کی اجازت سے مشروط کیا گیا ہے۔ فہرست میں بھارت، جنوبی افریقہ، ایران، عراق، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ یورپ اور لاطینی امریکہ کے ممالک بھی شامل ہیں۔ دیگر ممالک سے پاکستان آنیوالے تمام مسافروں کا 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ تمام مسافروں کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ ہوگا جس کی رپورٹ 20 منٹ کے اندر اندر حاصل ہوگی، کورونا مثبت ہونے پر 8 روزکا قرنطینہ کرنا لازمی ہوگا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close