جدہ (آن لائن) سعودی حکومت نے مملکت سے باہر موجود اقامہ ہولڈرز کے اقاموں اور ویزوں میں مفت توسیع کر دی ہے۔ ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر یہ توسیع خود کار نظام کے تحت دو جون تک ہوگی۔محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ’اقاموں اور ویزوں میں توسیع نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے خود کار نظام کے تحت ہوگی اس کے لیے کسی کو دفاتر سے رجوع نہیں کرنا پڑے گا۔‘وزیر خزانہ نے توسیع کے شاہی فرمان پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کی ہیں۔ سعودی حکومت اقاموں اور ویزوں میں توسیع کورونا وائرس کے مسائل سے نمنٹے کی سرکاری پالیسی کے تحت کر رہی ہے۔سعودی حکومت اس بات کے لیے کوشاں ہے کہ مقامی شہریوں اور غیرملکیوں کی صحت و سلامتی کے لیے درکار احتیاطی تدابیر اختیار اور ایسے اقدامات کیے جائیں جس سے مالیاتی اور اقتصادی نقصانات کم سے کم ہوں۔محکمہ پاسپورٹ نے توسیع کے حوالے سے جو نکات بیان کیے ہیں اس میں کہا گیا ہے کہ ’بیرون مملکت موجود ان اقامہ ہولڈرز کے اقاموں اور خروج و عودہ ویزوں میں توسیع ہوگی جہاں سے ا?مد پر کورونا وائرس پھیلنے سے روکنے کے لیے پابندی لگی ہوئی ہے اور یہ توسیع دو جون 2021 تک ہوگی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں