اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کچرے سے بھرے دو پلاسٹک بیگز لے کر کھڑے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق ٹرنر نے لکھا کہ پھر جمعے والے دن صبح کی سیر، پھر کچرے کے دو تھیلے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے لکھا نے اپنے ٹویٹ میں ڈپٹی کمشنر اسلام آبا کو بھی ٹیگ کیااور لکھا کہ صفائی نصف ایمان ہے۔پاکستانی سابق کرکٹر وسیم اکرم نے برطانوی کمشنر کے ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ واقعی شرمناک بات ہے، ہم یہ کس طرف جا رہے ہیں۔ وسیم اکرم نے کچرا صاف کرنے پر کرسچن ٹرنر کا شکریہ بھی ادا کیا۔فخر عالم نے بھی کمشنر کی پوسٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانیوں گند پھیلانا بند کردو۔ انہوں نے بھی کرسچن ٹرنر کا شکریہ ادا کیا۔قبل ازیں پاکستان میں برطانیہ کےہائی کمشنرکرسچن ٹرنر نے کہا کہ رواں سال برطانوی مرد، خواتین کرکٹ ٹیمز کےدورہ پاکستان کا منصوبہ ہے، اس دوران برطانوی میوزیکل بینڈبھی پاکستان کادورہ کرےگا، وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ برطانوی ٹیموں اور میوزیکل بینڈ کےدورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتےہیں، کھیلوں سےدلچسپی رکھنےوالوں کیلئے یہ ایک اچھی خبرہے، اس سے شہریوں کومزید اسپورٹس تفریح کاماحول میسرآئےگا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر اور پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر نے پاکستان کے75ویں یوم آزادی کی مناسبت سے مشترکہ پروڈکشن کی ضرورت پر زور دیا، وفاقی وزیر نےمیڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے قیام کےلئےکرسچن ٹرنرکو آگاہ کیا اور برطانوی ماہرین کے ذریعےسیٹ ڈیزائنرز ،صنعتکاروں کےتربیتی انتظامات پر گفتگو کی۔ اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نےتجاویز پرہر ممکن تعاون فراہم کرنےکی یقین دہانی کرائی، ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ میں کرونا سےمتعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا، برطانوی ہائی کمشنر نےپاکستان کی جاری کرونا ویکسی نیشن مہم کی تعریف کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں