کراچی (پی این آئی) برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کیے جانے کے بعد قومی ایئر لائن پی آئی اے نے برطانیہ کیلئے دو اضافی پروازوں کی اجازت حاصل کرلی۔برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ اور پروازوں کی بکنگ پر رش کی صورتحال کے حوالے سے جاری بیان میں
پی آئی اے کے ترجمان نے اعلان کیا کہ قومی ایئر لائن نے برطانیہ کیلئے مزید دو پروازوں کی اجازت لے لی ہے۔ پہلی اضافی پرواز 7 اپریل کو رات ڈھائی بجے اسلام آباد تا مانچسٹر روانہ ہوگی۔تمام ایسے مسافر جو ابھی تک ٹکٹوں کا حصول نہیں کرسکے فوری طور پر پی آئی اے دفاتر سے رجوع کریں.سی ای او پی آئی اے کی خصوصی ہدایات پر لوگوں کی سہولت کی خاطر پی آئی اے بکنگ دفاتر آج رات 10 بجے تک کام کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں