اسلام آباد (پی این آئی) سول ایوی ایشن اتھارٹی نےکورونا سے متاثرہ ملکوں سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے ایک نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہےجس کا اطلاق 23 مارچ سے 5 اپریل تک ہو گا۔ اس حکمنامے کے ذریعےکورونا سے شدید متاثر ملکوں سے مسافروں کے پاکستان آنے پرپابندی لگا دی گئی ہے۔حکم نامے کے
مطابق کیٹیگری سی میں شامل ملکوں ( جن میں برازیل، کولمبیا، پیرو، گانا، تنزانیہ اور زمبیا سمیت دیگر شامل ہیں) کے مسافروں پر پاکستان کے سفر پر پابندی ہو گی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جار ی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کیٹیگری اے میں شامل 20 ملکوں کو کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ ہوگا، کیٹیگری اے میں آسٹریلیا، بھوٹان، چین، میانمار، نیوزی لینڈ، سنگاپور، سعودی عرب اور جنوبی کوریا سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سےاعلامیے کے مطابق کیٹیگری بی میں شامل ملکوں کے مسافروں کے لیے پاکستان آنے سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔۔۔۔ وزیر اعظم نے کب کب ماسک نہیں پہنا؟ ویکسی نیشن سے پہلے ہی انفیکشن ہوچکا تھا، نجی ٹی وی اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، کہا جا رہا ہے کہ انہیں ویکسی نیشن سے پہلے ہی انفیکشن ہوچکا تھا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ، کورونا ٹیسٹ مثبت سے آنے سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے کیے، مگر انہوں نے ماسک استعمال نہیں کیا تھا۔وفاقی وزیر اسد عمر کے مطابق وزیراعظم خیریت سے ہیں، انہیں ویکسین لگنے سے پہلے ہی انفیکشن ہو چکا تھا تاہم علامات بعد میں ظاہر ہوئیں۔کورونا وائرس مثبت آنے سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے
مختلف شہروں کے دورے اور اجلاسوں کی صدارت بھی کی، انہوں نے کئی مواقع پر ماسک کا استعمال نہیں کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر اطلاعات سے ملاقات کی مگر ماسک کا استعمال نہیں کیا، سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے اجلاس ہوا، تب بھی ماسک نہیں پہنا۔ وزیر اعظم عمران خان نے نوشہرہ اور پشاور کا دورہ کیا، اس دوران بھی ماسک کا استعمال نہیں کیا، سوات ایکسپریس وے کا افتتاح کیا اور اس تقریب میں بھی ماسک نہیں پہنا، عوام سے بھی ملتے جلتے رہے۔عمران خان نے حالیہ دنوں میں ہی لاہور کا بھی دورہ کیا مگر اس دوران بھی ماسک نہیں پہنا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں