کراچی ( آن لائن ) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے احکامات جاری کرتے ہوئے پروٹیکٹر رجسٹریشن کے بغیر ورکنگ ویزوں پر سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شعبہ ائیر ٹرانسپورٹ کی جانب سے ایئر لائنز کو جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ پروٹیکٹر کے بغیر متعلقہ مسافروں کو
اوکے ٹو بورڈ کی اجازت جاری نہ کریں۔ذرائع کے مطابق بورڈ آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائنمنٹ کو ملنے والی شکایات پر احکامات جاری کئے گئے ہیں۔پروٹیکٹر رجسٹریشن سے لاعلم مسافروں کے باعث پروازوں کی تاخیر کے واقعات میں اضافہ ہوا۔ پروٹیکٹر نہ ہونے کے باعث مسافر اپنی پروازیں مس کر رہے ہیں۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ائیر لائنز ٹکٹ جاری کرتے وقت ورکنگ ویزا کے ساتھ پروٹیکٹر رجسٹریشن طلب کریں۔۔۔۔۔بیرون ملک جانے والے پاکستانی متوجہ ہوں، پروٹیکٹر رجسٹریشن کے بغیر ورک ویزوں پر سفر کرنے پر پابندی عائدلندن (پی این ائی) پاکستان کی اہم سیاسی شخصیت کے بیٹے کوبرطانیہ میں بڑی سیاسی جماعت کا سربراہ منتخب کر لیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے صاحبزادے انس سرور اسکاٹش لیبر پارٹی کے پہلے مسلمان سربراہ منتخب کر لیے گئے ہیں۔ کئی دوسرے پاکستانیوں کی طرح انسسرور یو کے کی سیاست میں سرگرم ہیں، انس سرور 2016 سے گلاسگو ریجن کے لیے اسکاٹش پارلیمنٹ کے رکن اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے صاحبزادے ہیں۔ چوہدری محمد سرور خود بھی برطانوی پارلیمنٹ کے رکن رہ چکےہیں، 38 برس کے انس سرور بھاری اکثریت سے اسکاٹش لیبر پارٹی کے لیڈر منتخب ہوئے ہیں اور انہیں اپنے مدمقابل مونیکا نینن کے 43 فیصد کے مقابلے
میں 57 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔اسکاٹش لیبر پارٹی کے سربراہ کا یہ عہدہ جنوری 2021 میں پارٹی لیڈر رچرڈ لیونارڈ کے اچانک استعفے کے باعث خالی ہوا تھا جس پر ابھی انس سرور نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔۔۔۔ مسلم کانفرنس کے رہنماؤں کا پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین مظفرآباد (پی این آئی) مسلم کانفرنس کے صدر مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء، سینئر نائب صدر سردار الطاف حسین،ممبران اسمبلی ملک محمد نواز، محمدیٰسین خان، شمیم علی ملک، مفتی منصور الرحمان، راجہ ثاقب مجید، سمعیہ ساجد راجا، سردار عثمان علی خان، سردار عفان علی خان شیخ مقصود احمد، سجاد انور عباسی، سمیعہ فیاض راجہ، میجر ریٹائرڈ خضرالرحمان راجہ،چوہدری خضر حیات، میجرریٹائر نصراللہ خان،میمونہ کیانی ایڈووکیٹ، چوہدری آصف یعقوب ایڈووکیٹ، نائلہ قلندر گردیزی، ریحانہ خان، شہناز خان، گلنار اقبال، سلمیٰ کاظمی،
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں