پنجاب کی اہم شخصیت کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی

اسلام آباد (این این آئی)وزیر قانون پنجاب بشارت راجہ کی نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکر دی گئی ۔ درخواست میں کہا گیاکہ بشارت راجہ نے 2018 کے انتخابات میں دستخط کے بغیر بیان حلفی جمع کرایا،غیر دستخط شدہ بیان حلفی کی قانون کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں،سپریم کورٹ جون 2018 کے فیصلے

میں بیان حلفی کو کاغذات نامزدگی کا اہم جزو قرار دے چکی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی کو نا مکمل قرار دیتے ہوئے بشارت راجہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرے۔درخواست میں بیان حلفی سے متعلق سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے فیصلوں کو بنیاد بنایا گیا ۔ استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن 2018 میں کرائے پی پی 14 کے انتخابات کو کلعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ الیکشن کروائے،وزیر قانون پنجاب بشارت راجہ راولپنڈی کے حلقہ پی پی 14 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔شہری رانا محمد اسلم خان کی جانب سے درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کی گئی۔۔۔۔وزیر اعظم نے کھل کر فیصل واوڈا کی حمایت کر دی، سینیٹ ٹکٹ پر اعتراضات مسترد کر دیئےاسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے سندھ میں فیصل واوڈا سے متعلق کارکنان کے اعتراضات مسترد کر دیئے۔وزیرِاعظم عمران خان کی زیرِصدارت پاکستان تحریکِ انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی بورڈ نے فیصل وائوڈا کو دیا گیا ٹکٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا کی پارٹی کے لیے خدمات ہیں۔پاکستان تحریکِ انصاف کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں چاروں صوبوں میں تقسیم

کیئے گئے سینیٹ کے ٹکٹوں پر نظرِ ثانی بھی کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ٹکٹ حاصل کرنے والے ارکان پر اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔پاکستان تحریکِ انصاف کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں خیبر پختون خوا سے لیاقت ترکئی کو پارٹی ٹکٹ دینے جبکہ نجیہ اللّٰہ خٹک سے پارٹی ٹکٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں