اوور سیز پاکستانی ہوشیار، کورونا کی نئی شکل، سعودی عرب میں 10 مریضوں کی تصدیق ہو گئی

ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں محکمہ صحت کے حکام نے کہاہے کہ مملکت میں کویڈ 19کی نئی شکل کے 10 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان محمد العبد العالی نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ 10 افراد میں تغیر پزیر

کرونا وائرس سے واقعات سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں تبدیل شدہ وائرس سے متاثرہ افراد کے 10 تشخیص کی ہے۔ ہم نے ان کے ساتھ رابطے میں آنے والے تمام افراد کا سراغ لگا لیا ہے۔ ان میں سے کسی میں بھی انفیکشن نہیں پایا گیا ہے۔مزید برآں انہوں نے زور دے کر کہا کہ کرونا وائرس میں تبدیلی آ رہی ہے۔ سائنس دانوں اور ماہرین نے گذشتہ ایک سال کے دوران ہزاروں تغیرات کی نگرانی کی ہے۔۔۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں اوورسیز پاکستانیوں کی املاک پر قبضے ختم کروانے لئے اداروں کو 15 دن کا ٹاسک دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی املاک پر قبضوں کی رپورٹ وزیراعظم کو بھجوائی گئی تھی ،جس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور میں اوورسیز پاکستانیوں کی 261 املاک پر قبضہ ہے۔ وزیراعظم نے اوورسیز کمیشن کے وائس چیئرمین چودھری وسیم اختر کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ15 روز کے اندر ان املاک کو قبضہ مافیا سے چھڑوایا جائے۔عمران خان نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے)، پولیس، کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ، اینٹی کرپشن اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو قبضہ مافیا سے املاک واگزار کروانے کی ہدایات کی ہیں۔برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، سعودی عرب،کویت، جرمنی، اٹلی اور فرانس سمیت دیگر ممالک سے

پاکستانی نژاد شہریوں کی جانب سے وزیراعظم کو املاک پر قبضہ کی شکایات کی گئی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close