سعودی عرب میں مقیم پاکستانی توجہ دیں، سب کو ویکسین مفت لگے گی، 7 لاکھ افراد کا ویکسین کے لیے اندراج

ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں سات لاکھ سے زیادہ افراد نے کرونا وائرس کی ویکسین لگوانے کے لیے اپنے ناموں کا اندراج کرایا ہے۔ ان میں مملکت کے شہری اور مکین دونوں شامل ہیں۔ سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے 15 دسمبر کو اپنی موبائل فون ایپلی کیشن صحتی کے ذریعے ویکسین لگوانے کے خواہاں

شہریوں اور مکینوں کی رجسٹریشن کا آغاز کیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے ایک بیان میں کہا کہ ویکسین مختلف مراحل میں لگائی جائے گی اور معاشرے کے تمام ارکان مفت یہ ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ مملکت میں 2021 کے آخر تک کرونا وائرس کی ویکسینیں وافرتعداد میں دستیاب ہوں گی اور یہ ملک کی 70 فی صد آبادی کے لیے کافی ہوں گی۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گذشتہ جمعہ کو ویکسین کی پہلی خوراک لگوائی تھی۔اس کے بعد سے سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کے بہ قول کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے کے لیے اپنے ناموں کا اندراج کرانے والے افراد کی تعداد میں پانچ گنا اضافہ ہوا ۔۔۔۔ یہ آخری وباء نہیں ہو گی، یورپ میں ویکسین لگانے کے آغاز پر عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا ڈرا دینے والا اعلان برلن (پی این آئی) کورونا وائرس کی نئی شکل کے سامنے آنے کے بعد یورپ کے کئی ممالک میں عمر رسیدہ افراد کو اتوار کو کورونا وائرس کی ویکسین لگانا شروع کر دی گئی ہے جبکہ فرانس میں حکام نے تیسرے لاک ڈاؤن کا امکان ظاہر کیا ہے۔ یورپی خبر رساں ادارے کے مطابق فائزر اور بائیو این ٹیک کے اشتراک سے بنائی گئی ویکسین کی ابتدائی خوراکیں سنیچر کو اٹلی، سپین اور فرانس سمیت دیگر یورپی ممالک پہنچیں جو ریٹائرمنٹ ہومز اور 

بیمار افراد کا خیال رکھنے والے عملے کو دی جا رہی ہیں۔ 21 دسمبر کو فائزر- بائیو این ٹیک کی ویکسین کی منظوری کے بعد یورپی یونین کے 27 ممالک میں ویکسینیشن کے لیے اتوار کا دن مقرر کیا گیا تھا لیکن کچھ ممالک نے سنیچر سے ہی اس کا آغاز کر دیا۔ جرمنی کے ایک کیئر ہوم میں 101 سالہ خاتون کو ویکسین لگانے سے ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا گیا۔ویکسین کی منظوری اور اس کی فراہمی نے 2021 میں اس وبا سے چھٹکارے کی امیدیں بڑھا دی ہیں، جو گذشتہ سال چین سے شروع ہوئی اور جس کی وجہ سے اب تک 17 لاکھ لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پہلے انٹرنیشنل ڈے آف ایپیڈیمک پریپیئرڈنس کے موقع پر عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہنا تھا کہ کووڈ-19 کی وبا سے سبق لینے کا وقت آگیا ہے۔ تاریخ بتاتی ہے کہ یہ آخری وبا نہیں ہوگی اور وبائیں زندگی کی حقیقت ہوتی ہیں۔۔۔ کورونا وائرس کی نئی قسم، بڑے ملک نے تمام غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی لگادی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close