سعودی عرب جانے والے توجہ دیں، سعودی ائر پورٹس پر مسافر مقررہ حد سے زیادہ رقم یا سونا ظاہر کرنے کے پابند

ریاض(این این آئی) سعودی عرب آنے والے مسافر مقررہ حد سے زیادہ نقد رقم یا قیمتی اشیا کوظاہر کرنے کے پابند ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کسٹم حکام نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ سعودی عرب آنے والے مسافر مقررہ حد سے زیادہ نقد رقم یا قیمتی اشیا کوظاہر کرنے کے پابند ہوں گے،کسٹم

حکام کے مطابق 60 ہزار ریال مالیت سے زائد رقم، سونے کے زیورات، غیرملکی کرنسی والے مسافروں کو کسٹم ڈیکلریشن دینا ہوگا۔۔۔۔

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر، عرب ملک نے کورونا منفی ٹیسٹ رپورٹ کے بغیر ہی اپنی سرحدیں کھولنے کا اعلان کر دیا

ابوظہبی(این این آئی)اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر، عرب ملک نے کورونا منفی ٹیسٹ رپورٹ کے بغیر ہی اپنی سرحدیں کھولنے کا اعلان کر دیا ، امارت ابوظہبی نے کرسمس کے موقع پر اپنی سرحد کھولنے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک سرکاری بیان میں کہاگیاکہ امارت کے مکین 24 دسمبر کو کووِڈ19کے ٹیسٹ کی منفی رپورٹ کے بغیر بھی ابوظبی میں داخل ہوسکیں گے۔ابو ظبی میں اس وقت بیرون ملک سے آنے یا داخل ہونے کے خواہاں افراد آمد سے قبل کووِڈ19 کاٹیسٹ کرانے کے پابند ہیں۔اس کا نتیجہ منفی ہونے کی صورت میں وہ 48 گھنٹے میں داخل ہوسکتے ہیں۔انھیں آمد کے چوتھے اور آٹھویں روز یہ ٹیسٹ دوبارہ اور سہ بارہ کرانا ہوتا ہے۔البتہ یواے ای میں شامل دوسرے امارتوں سے تعلق رکھنے والے ویکسین پروگرام کے شرکا کو ابو ظبی میں داخلے پر پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں اور یہ نئی پابندی صرف بیرون ملک سے آنے والے مسافروں پر عاید کی گئی ہے۔واضح رہے کہ امارت ابوظبی نے کووِڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے چار نومبر کو پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی پابندی عاید کی تھی اور متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور مکینوں پرابوظبی میں داخل اور آٹھ روز تک یا اس سے زیادہ قیام کی صورت میں پی سی آر کے تین ٹیسٹ کرانے کی پابندی عاید کی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close