لاہور(پی این آئی)لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر سے اربوں روپے مالیت کی 80 کنال اراضی واگزار کر والی گئی ۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )کی جانب سے کھوکھر برادران کو آج ( پیر) کے روز طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔ایف آئی اے کی جانب سے سیف الملوک ،محمد شفیع کھوکھر، افضل کھوکھر کو جاری
کئے گئے نوٹسز میںسات دسمبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ آپ اور آپ کے بھائی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، آپ پر غیر قانونی طریقے سے آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کا بھی الزام ہے، اس کے علاوہ بینکوں میں بھاری رقوم جمع کرانے اور نکلوانے کی وضاحت دیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں