اسلام آباد(پی این آئی)سعودی وزیر نے پاکستانی کارکنوں کو خوشخبری دے دی، تفصیل جانیئے اس رپورٹ میں۔سعودی نائب وزیر برائے انسانی وسائل نے کہا ہے کہ اقاموں کی میعاد بڑھانے کا فیصلہ کیا جائے گا اور آئندہ ماہ لیبر قوانین میں ترمیم کی ایک بڑی خوش خبری دیں گے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب جانے
والے مسافروں کو ٹکٹ کے حصول میں مشکلات، محدود پروازوں کی وجہ سے نشستوں کی عدم دستیابی اور کرایوں میں اضافے کے سلسلے میں زلفی بخاری نے سعودی نائب وزیر برائے انسانی وسائل سے ویڈیو لنک رابطہ کیا۔معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے سعودی نائب وزیر سے ویزے کی میعاد کی تاریخ 30 اکتوبر 2020 تک بڑھانے اور ایئر لائنز کو مزید فلائٹس کی اجازت دینے کی درخواست کی۔ زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پروازوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے کرایوں میں اضافہ ہوا، کارکنوں کا بہت دباؤ ہے جو واپس سعودی عرب جانا چاہتے ہیں، لیکن پروازوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے ورکرز پھنس چکے ہیں، اس لیے سعودی ایئر کیریئر اور پی آئی اے کو پروازیں بڑھانے دیں۔زلفی بخاری نے درخواست کی کہ اقامے کی مدت میں کم از کم ایک ماہ کی توسیع کی جائے، جس پر سعودی نائب وزیر عبداللہ بن نصیر نے وزارتی اجلاس میں پروازوں اور اقاموں کا معاملہ اٹھانے کا وعدہ کیا۔انھوں نے کہا کہ وزارت تجارت، داخلہ اور انسانی وسائل کے اجلاس میں یہ معاملہ اٹھاؤں گا، 25 فی صد نشستیں خالی چھوڑنے کی وجہ سے پروازوں پر بوجھ ہے، جلد تمام نشستوں پر مسافروں کو آنے کی اجازت ہوگی۔سعودی نائب وزیر نے کہا ریکارڈ کا جائزہ لے کر اقاموں کی میعاد بڑھانے کا فیصلہ کریں گے، آئندہ ماہ لیبر لا میں ترمیم کی ایک بڑی خوش خبری بھی دیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں