پنوں عاقل میں چھریوں کے وار سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جان سے گئے، ذمہ دار کوں نکلا؟ وجہ کیا تھی؟

سکھر(پی این آئی)پنوں عاقل میں چھریوں کے وار سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جان سے گئے، ذمہ دار کوں نکلا؟ وجہ کیا تھی؟ تحصیل پنوعاقل میں ذہنی مریض نے چھریوں کے وار کر کے اپنے ہی خاندان کے 10 افراد کو قتل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سکھر کی تحصیل پنوعاقل میں کینٹ تھانے کی حدود میں واقع

گائوں صلاح انڈھڑمیں واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک خاندان کے 10افراد کو قتل کردیا گیا ۔ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کے مطابق مقتولین کو چھریوں کے وار کر کے رات کو سوتے وقت قتل کیا گیا، قتل کیے جانے والوں میں 6 خواتین اور 4بچے شامل ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک ہی خاندان کے 10 افراد کے قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس کے مطابق ملزم گھر کا سربراہ ہے جس نے اپنے ہی گھر کی خواتین اور بچوں کو قتل کیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ اسد انڈھڑ کے گھر میں پیش آیا جس کے بھائی ذہنی مریض ملزم عبد الوہاب انڈھڑ نے اپنی بیوی، 4 بیٹیوں، بھائی، بھابھی، بھیتجی اور بھتیجے کی جان لے لی۔ پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر پہنچ کر ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیااور تمام مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتا ل منتقل کر دیں،علی الصبح ہمسائیوں کو تشویش ہوئی جس پر پولیس کو مطلع کیا گیا۔پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، پولیس نے علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا ۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ،انہوں نے انتظامیہ اور پولیس کو متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں