یو اے ای واپس جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر، متحدہ عرب امارات واپس جانے والوں کے لیے کتنے گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا؟

دبئی(پی این آئی)یو اے ای واپس جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر، متحدہ عرب امارات واپس جانے والوں کے لیے کتنے گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا؟، متحدہ عرب امارات کے حکام کا کہنا ہے کہ امارات واپس آنے والے غیر ملکیوں کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی شرط ہے۔العریبیہ نیوزکے مطابق

امارت سے جانے والے تمام غیر ملکی جو اب واپس آنے کے خواہشمند ہیں ان کے لیے کورونا کا ٹیسٹ کرانا لازمی ہے ۔ جس وقت واپسی کے لیے پرمٹ کی درخواست دیں تو اس وقت ثبوت پیش کریں۔حکام کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ امارت واپسی کے لیے جاری کردہ پرمٹ 21 روز تک کارآمد ہوتا ہے اس دورانیے میں امارات پہنچنا لازمی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ریٹرن پرمٹ مرحلہ وار جاری کیے جاتے ہیں تاہم اس کے لیے لازمی ہے کہ درخواست گزار مطوبہ تمام درست معلومات سسٹم میں فیڈ کرے، غلط یا ناقص معلومات فیڈ کرنے کی صورت میں درخواست رد کردی جائے گی۔ واضح رہے متحدہ عرب امارات میں 19مارچ 2020 سے کورونا وائرس کے پیش نظر بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد کردی گئی تھی جس کے بعد ہزاروں تارکین جو اپنے ملکوں کو چلے گئے تھے اور امارات واپس نہیں پہنچ سکے تاہم اب ان کی واپسی کے لیے امارتی حکام نے مرحلہ وار پروگرام شروع کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close