جدہ،صدر پاک میڈیا جرنلسٹس فورم چوہدری نورالحسن گجر کی سالگرہ سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران ،کاروباری و سماجی شخصیات کی شرکت

جدہ،صدر پاک میڈیا جرنلسٹس فورم چوہدری نورالحسن گجر کی سالگرہ سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران ،کاروباری و سماجی شخصیات کی شرکت ۔جدہ (ملک عاصم اعوان )صدر پاک میڈیا جرنلسٹس فورم چوہدری نورالحسن گجر کی سالگرہ کے حوالے سے پاک میڈیا فورم کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں

مختلف سیاسی جماعتوں کے ذمہ دران اور کاروباری و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور سب نے ملکر کیک کاٹا۔گزشتہ روز پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے صدر نورالحسن گجر ،ایگزیکٹو باڈی کے قائمقام چیئرمین وقار زمان کیانی اور سینئر ایگزیکٹو باڈی کی ممبر ادعیہ وہاج کی سالگرہ کے حوالے سے پاک میڈیا فورم کی جانب سی منعقدہ تقریب میں پاکستان قونصلیٹ سے پریس قونصلر ارشد منیر ،سعودی عرب کے بیورو چیف جی ایس نیوز ملک عاصم اعوان نے خصوصی شرکت کی ،مسلم لیگ ن کے ذمہ دران و ممبران ملک منظور حسین اعوان ،رانا رضوان ،چوہدری اکرم گجر ،ملک محی الدین ،فاروق انجم ،عرفان سدرہ ،عنایت جھاڑا ، پاکستان تحریک انصاف کے ذمہ دران و ممبران عقیل آرائیں ،خواجہ عماد ،اسمعیٰل رضاء ،شعیب الطاف ، تنویر خان ،انجم اقبال وڑائچ ،ملک امجد اعوان ،عدنان فخر پی پی پی سے زمرد خان سیفی ،طارق ،جدہ ویلفیئر سو سائٹئ سے بشیر خان سواتی ،پرویز قریشی ، راجہ بشیر ، پاک سعودی فرینڈ شپ فورم سے خالد رشید ،عرفان خالد ،میمن ویلفیئر سے سراج میمن ،ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم سے ،چوہدری دلپذیر ،امتیاز قریشی ،محمد اقبال اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے ممبران اور ذمہ داران اور سینئر سعودی صحافی ابراہیم بلوشی سمیت دیگر نے ملکر کیک کاٹا اور نورالحسن گجر کو اور انکے ساتھیوں کو جنم دن کی مبارکباد دی ، اس موقع پر پھول کے گلدستے اور تحائف پیش کیے گئے۔تقریب میں سعودی عرب میں مقیم معروف پاکستانی سنگر ،نعیم سندھی اور بسام نے اپنی آواز کا جادو جگاکر حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیااور حاضرین سے خوب داد وصول کی، تقریب میں خواتین کی نمائندگی بھی موجود تھی جن میں نمایاں مریم شاہد ،ثناء شعیب ،ادعیہ وہاج ،نادیہ عثمان ،سارہ قمر شامل تھیں تقریب کے آخر میں صدر پاک میڈیا جرنلسٹس فورم نورالحسن گجر نے شریک مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور بلا تقریق پاک میڈیا فورم کی صحافتی خدمات جاری رکھنے کے عزم کو دہرایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close