وزیراعظم پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کن اقدامات پر تعریف کر دی؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مرغزار چڑیا گھر فیصلے پر عمل درآمد کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے جس میں کہاگیاہے کہ جانوروں کیلئے حفاظتی اقدامات پر وزیراعظم پاکستان کے کاوشوں کو سراہتے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا،چیف

جسٹس اطہر من اللہ نے 15 صفحات فیصلہ تحریر کیا۔ حکم نامے میں کہاگیاکہ کاون ہاتھی کو کمبوڈیا، دیگر جانوروں کو ملک کے مختلف سینچوریز میں منتقل کیا جائے گا، مرغزار چڑیا گھر سے مگر مچھ کو روانہ کر دیا گیا، جانوروں کیلئے حفاظتی اقدامات پر وزیراعظم پاکستان کے کاوشوں کو سراہتے ہیں،وزارت ماحولیاتی تبدیلی کی جانب سے وزارت خارجہ کو کاون ہاتھی ویزہ کے لیے خط لکھا گیا، جانوروں کی حالت زار بارے عدالتی فیصلے کو امریکی سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا،کاون ہاتھی بہت جلد اپنے نئے گھر میں ہوگا،یہاں چڑیاگھر میں جانوروں کی حفاظتی انتظامات ناقص تھے، عدالت نے چڑیا گھر میں جانوروں کی حالت زار بارے درخواست نمٹا دی۔

close