اسلام آباد(پی این آئی)نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت، سابق تفتیشی افسر ڈاکٹر رضوان فائل کسی کو دیئے بغیر پنجاب چلا گیا، عدالت بے بس ہو گئی۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی، سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور ڈی ایس پی سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔نقیب اللہ قتل کیس کی
سماعت کے دوران پولیس نے کہا کہ پولیس فائل سابق تفتیشی افسر ڈاکٹر رضوان کے پاس ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ جائیں ڈاکٹر رضوان سے فائل لے کر آئیں۔پولیس افسر نے جواب میں کہا کہ ڈاکٹر رضوان پنجاب میں ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ فائل موجودہ تفتیشی افسر عابد قائم خانی کو دے کر جاؤں گا۔عدالت نے تفتیشی افسر عابد قائم خانی کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا اور انہیں آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا۔سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے وکیل نے کہا کہ جو گواہ موجود ہیں ان کو سنا جائے۔ عدالت نے سماعت 21 جولائی تک ملتوی کردی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں