مانگٹانوالہ، میاں بیوی نے 3 بچیوں سمیت قادر آباد لنک نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی، وجہ کیا تھی؟

منڈی فیض آباد(پی این آئی): مانگٹانوالہ، میاں بیوی نے 3 بچیوں سمیت قادر آباد لنک نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی، وجہ کیا تھی؟،میاں بیوی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر تین بچیوں سمیت قادر آباد لنک نہر میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر لیا۔مانگٹانوالہ کا رہائشی 35 سالہ فیاض احمد نے اپنی بیوی نیلم

اور تین بچیوں انعم رابعہ اور مسکان کے ہمراہ شرقپور دربارسے واپس آتے ہوئے قادر آباد لنک نہر کے پل نمبر 2سے پہلے اس نے خود چھلانگ لگائی اس کے بعد اس کی بیوی نیلم تین بچیوں سمیت کود گئی، نہر کی ظالم تیز موجیں انہیں دور تک بہا کر لے گئیں اور وہ پانچوں ڈوب گئے۔دوسری جانب ریسکیو 1122کی ٹیمیں ان کی لاشوں کو ڈھونڈ رہی ہیں، مقامی غوطہ خوروں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں تاہم آخری اطلاعات تک کسی کی لاش بر آمد نہیں ہو سکی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close