اسلام آباد سے بڑے سرکاری بینک کے سربراہ کی گاڑی چوری ہو گئی، پولیس کیا کر رہی تھی؟ جانیئے

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد سے بڑے سرکاری بینک کے سربراہ کی گاڑی چوری ہو گئی، پولیس کیا کر رہی تھی؟ اسلام آباد سے زرعی ترقیاتی بینک کے صدر کی گاڑی چوری کرلی گئی۔اسلام آباد پولیس کے مطابق زرعی ترقیاتی بینک کے صدر کی گاڑی سیکٹر ای الیون میں ان کی رہائش گاہ کے باہر سے چوری کی

گئی جس کا مقدمہ تھانہ گولڑہ میں درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ سی سی ٹی وی کیمروں اوردیگر ذرائع کی مدد سے گاڑی کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔پولیس حکام کے مطابق صدر زرعی ترقیاتی بینک کی گاڑی چوری ہوئی ہے اور گاڑی چھینے جانے کی ان کے ڈرائیور کی بات درست نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close