سعودی عرب میں پھنسے مزید پاکستانیوں کی واپسی کل پیر کے روز ہو گی

اسلام آباد(پی این آئی):سعودی عرب میں پھنسے مزید پاکستانیوں کی واپسی کل پیر کے روز ہو گی، سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے پاکستان انٹرنیشل ایئرلائن (پی آئی اے) کا آپریشن جاری ہے۔ پی آئی اے 8جولائی کو ریاض سے کراچی کے لیے پرواز آپریٹ کرے گی۔تفصیلات کے مطابق اسٹیشن

منیجرریاض نے کہا ہے کہ پی آئی اے 8جولائی کو ریاض سے کراچی کے لیے پرواز آپریٹ کرے گی، پی کے9730سے 250 مسافروں کو لے کر کراچی پہنچے گی۔دنیا بھر میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے پی آئی اے خصوصی پروازیں چلارہی ہے۔ 25 جون کو خصوصی پروازوں کے ذریعے 4ہزار800 سے زائد ہم وطنوں کو پاکستان پہنچایا گیا تھا۔ دمام سے 2ہزار400سے زائد پاکستانی آئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close