اسلام آباد(پی این آئی)آن لائن سرمایہ کاری کا فراڈ کرنے والے تین نائجیرین باشندے ایف 10 سیکٹر سے گرفتار، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے آن لائن انویسٹمنٹ کا جھانسہ دینے والے 3 نائیجیرین باشندوں کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے مطابق ملزمان
کو اسلام آباد کے علاقے ایف 10 سے گرفتار کیا گیا۔ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ کے رہائشی فیصل کا سوشل میڈیا پر ملزمان سے رابطہ ہوا تھا، جسے ملزمان نے آن لائن انویسٹمنٹ کے ذریعے منافع کمانے کا جھانسہ دیا۔ایف آئی ے سائبر کرائم ونگ کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان نے فیصل سے 15 لاکھ روپے لے کر رابطہ ختم کر دیا تھا۔متاثرہ شہری نے ملزمان کے خلاف ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ میں شکایت درج کرائی تھی۔پاکستانی بینک اکاؤنٹ میں رقم منگوانے سے ملزمان پھنس گئے اور انہیں گرفتار کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں