خون سفید ہو گیا ، کراچی لانڈھی میں جائیداد میں حصہ مانگنے والی شادی شدہ بہن کو بھائیوں نے تشدد کر کے مار دیا، شوہر کو اطلاع تک نہ دی

کراچی (پی این آئی)خون سفید ہو گیا ، کراچی لانڈھی میں جائیداد میں حصہ مانگنے والی شادی شدہ بہن کو بھائیوں نے تشدد کر کے مار دیا، شوہر کو اطلاع تک نہ دی، کراچی کے علاقے لانڈھی میں جائیداد سے حصہ مانگنے پر بھائیوں کے مبینہ تشدد سے بہن ہلاک ہوگئی۔ملزمان کی دیگر بہنوں نے الزام لگایا ہے کہ ہما ماہین

بہیمانہ تشدد کے بعد کئی دن سے اسپتال میں تھی، اس دوران سفاک بھائیوں نے اُس سے ملنے تک نہیں دیا۔کراچی کے علاقے لانڈھی میں بھائیوں نے جائیداد میں حصہ مانگنے پر مبینہ طور پر سگی بہن کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اُس کے شوہر کو بتائے بغیر شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال میں داخل کرادیا۔اہلِ خانہ کے مطابق ہما ماہین نامی خاتون کئی دن تک اسپتال میں زیر علاج رہی اور 2 دن پہلے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔مرنے والی خاتون کی بہنوں کا الزام ہے کہ وہ زخمی بہن سے ملنے اسپتال گئی تھیں مگر سفاک بھائیوں نے انہیں ملاقات تک نہیں کرنے دی۔پولیس کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں ہما ماہین کی موت کی وجہ صدمہ بتایا گیا ہے، لیکن اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئے گی اور اسی کی روشنی میں مقدمہ درج کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close