لاہور، ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث شبو ڈکیت گینگ کے سرغنہ صفدر عرف شبو اور اس کا ساتھی شہروز پکڑا گیا

لاہور(پی این آئی)لاہور، ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث شبو ڈکیت گینگ کے سرغنہ صفدر عرف شبو اور اس کا ساتھی شہروز پکڑا گیا۔سی آئی اے سٹی پولیس نے شارع عام پر شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والے گینگ کوسرغنہ سمیت گرفتار کرکے25 لاکھ روپے نقدی،طلائی زیورات، موبائل فون ،اسلحہ

اوردیگر سامان برآمد کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سی آئی اے سٹی کوتوالی محمدجاوید صدیق کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث شبو ڈکیت گینگ کیسرغنہ صفدر عرف شبو اور اس کے ساتھی شہروز کو مزاحمت کے بعد گرفتار کرلیااور ان کے قبضہ سے اسلحہ،25 لاکھ روپے، نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون اوردیگر سامان برآمد کرلیا ہے۔ڈی ایس پی محمد جاوید صدیق نے بتایا کہ ملزمان نے شہرکے مختلف علاقوں میں درجنوں وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں۔ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن لاہور ذیشان اصغر نے ڈی ایس پی محمد جاوید صدیق اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے اور ان کیلئے نقد انعام وتعریفی اسنادکا اعلان کیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close