بلوچستان کے ضلع خضدار میں لیویز نے گاڑی سے 78 کلو چرس برآمد کرلی, ایک ملزم گرفتار

کوئٹہ(پی این آئی)بلوچستان کے ضلع خضدار میں لیویز نے گاڑی سے 78 کلو چرس برآمد کرلی, ایک ملزم گرفتار۔ڈپٹی کمشنر خضدار ڈاکٹر طفیل بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر وڈھ محمد اقبال کے خصوصی احکامات کی روشنی میں لیویز کے عملے نے شہداء لیویز چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ ایک مشکوک گاڑی کی تلاشی لی۔

دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں سے 78 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی۔ گاڑی کے ڈرائیور عبدالوحید ولد حاجی عبدالوہاب کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔اسسٹنٹ کمشنر وڈھ محمد اقبال کھوسہ نے شہداء چیک پوسٹ کے انچارج نائب رسالدار عبدالحفیظ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وڈھ میں لیویز فورس الرٹ ہے اور وڈھ لیویز چیک پوسٹس پر سخت چکینگ جاری ہے، کسی کو بھی امن وامان خراب کرنے اور معاشرتی برائیاں پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close