پب جی گیم کا ایک اور شکار، لاہورکے علاقے ہنجروال میں نوجوان نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی

لاہور(پی این آئی)پب جی گیم کا ایک اور شکار، لاہورکے علاقے ہنجروال میں نوجوان نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی، لاہورکے علاقہ ہنجروال میں نوجوان نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی۔پولیس کے مطابق ہنجروال کے علاقے گلشن عباس فیز2 نواب اسٹریٹ کے 16 سالہ محمد ذکریا نے خود کو کمرے میں

بند کر لیا اور پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی۔ کمرے میں متوفی کے موبائل فون پر گیم PUBG چل رہی تھی۔پولیس کے مطابق پب جی گیم کھیل کر دنیا میں متعدد افراد خود کشیاں کر چکے ہیں۔ پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close