کراچی کے بڑے سیاسی رہنما کے گھر پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 رشتہ دار زخمی ہو گئے

کراچی(پی این آئی)کراچی کے بڑے سیاسی رہنما کے گھر پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 رشتہ دار زخمی ہو گئے، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما صداقت حسین کے گھر پر نامعلوم ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔نجی ٹی وی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رکن صوبائی

اسمبلی صداقت حسین کے گھر پر فائرنگ کی گئی ہے، فائرنگ سے صداقت عباسی کے بھائی اور بہنوئی زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صداقت حسین کے گھر کے اطراف کا حصہ گھیراؤ میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم رہنما کے گھر پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی ہے واقعے کی تحقیقات جاری ہے ابھی کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close