کرونا سینٹر میں زیر علاج بیوی کے قتل کا ملزم چکمہ دے کر پولیس حراست سے فرار ہوگیا

نئی دہلی(پی این آئی):کرونا سینٹر میں زیر علاج بیوی کے قتل کا ملزم چکمہ دے کر پولیس حراست سے فرار ہوگیا، بھارتی ریاست کلیان میں کرونا سینٹر میں زیر علاج قتل کا ملزم پولیس حراست سے فرار ہوگیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کلیان میں پولیس قتل کے ملزم کو کرونا کی تشخیص کے بعد کوویڈ

19 سینٹر لے گئی جہاں سے وہ پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 49 سالہ ملزم کے خلاف مقامی کھڈکپڑا تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہےرپورٹ کے مطابق ملزم نے رواں سال 30 مئی کو اپنی اہلیہ کو قتل کیا تھا، عدالت نے ملزم کو کرونا کی علامات ہونے کے پیش نظر اسے کرونا سینٹر بھیجنے کا حکم سنایا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کا کرونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا جو مثبت آیا تھا اور اسے بخار کی علامات تھیں۔بھارت میں کرونا وائرس کے باعث 13699 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 4 لاکھ 25 ہزار افراد میں کرونا کے تصدیق شدہ مریض ہیں، کرونا سے صحت یاب مریضوں کی تعداد دو لاکھ 37 ہزار ہے۔کرونا سے سب سے زیادہ اموات بھارتی ریاست مہاراشٹر میں 6170 ہوئیں اس کے بعد دہلی میں کرونا سے 2175 افراد جانیں گنوا بیٹھے۔اسی طرح تامل ناڈو میں 757 گجرات میں 1663 اور اتر پردیش میں 550 افراد کرونا کے باعث چل بسے۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close