جہلم پولیس نے اندھے قتل کا ملزم گرفتارکر لیا، تھانہ دینہ پولیس نے تین جیب تراش عورتوں کو گرفتار کرلیا

جہلم(طارق مجید کھوکھر) جہلم پولیس نےاندھے قتل کا ملزم گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ جلالپور شریف میں حقیقی باپ کو فائرنگ سے قتل کرنےکے واقعہ کے مرکزی ملزم فرخ شہزاد عرف سنی ولد خالد محمود ساکن خلاص پور جہلم نے ڈی پی او آفس جہلم نے گرفتاری پیش کر دی۔ جہلم پولیس تھانہ جلالپور

شریف میں قتل کے مقدمہ کی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔ ملزم نے اپنے حقیقی باپ کو اسلحہ آتشین سے فائر کر کے قتل کیا۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔۔تھانہ دینہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 3جیب تراش عورتوں کو گرفتارکر لیا ،سب انسپکٹر نثار احمد ایس ایچ او تھانہ دینہ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر افتخار افضل تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے تین جیب تراش عورتوں شاہین بی بی زوجہ طارق محمود، شہناز بی بی زوجہ محمد عارف اور ، روبینہ جین زوجہ ارشد محمود سکنائے ضلع اٹک کو گرفتار کر لیا۔ ملزم عورتوں سے چوری کیا گیا پرس،شناختی کارڈ اور رقم مبلغ 20ہزار روپے برآمد کر لیے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close