بیرون ملک سے واپس آنے والے پاکستانیوں کے لیے پی آئی اے کا خصوصی آپریشن، 31 پروازیں چلائی جائیں گی

اسلام آباد (پی این آئی) بیرون ممالک سے پاکستان آنے کےخواہشمند افراد کے لیے قومی ائیرلائن پی آئی اے مجموعی طور 31 بین الاقوامی پروازیں آپریٹ کرے گی، یہ پروازیں پاکستان سے دبئی، ابوظہبی ، سعودی عرب اور چین کے مختلف شہروں کیلئے چلائی جائیں گی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو پروازیں چلانے کی اجازت دے دی ہے، پاکستان سے 9 خالی پروازیں ابوظہبی ، دبئی اور چین جائیں گی، ان خالی پروازیں واپس پر بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کو لائیں گی۔اسی طرح 24 جون کو بھی ابوظہبی اور دبئی سے لاہور، اسلام آباد اور کراچی کے درمیان پروازیں چلائی جائیں گی۔


پی آئی اے آئندہ ہفتے سعودی عرب سے 10 ہزار افراد کو واپس لائے گی، جب کہ یو اے ای سے 15 ہزار افراد کو واپس لایا جائے گا، ان 25 ہزار مسافروں کو واپس لانے کے لیے 100 سے زائد پروازیں چلائی جائیں گی، ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں پروازوں کا مقصد ٹکٹس کی فراہمی آسان کرنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close