اوکاڑہ میں نوبیاہتا دلہن نے سسرالیوں کو زہریلی گولیاں دے کر مار ڈالا پھر خود کشی کر لی، دو کی حالت تشویشناک

اوکاڑہ(پی این آئی):اوکاڑہ میں نوبیاہتا دلہن نے سسرالیوں کو زہریلی گولیاں دے کر مار ڈالا پھر خود کشی کر لی، دو کی حالت تشویشناک، نواحی علاقے بصیر پور میں نو بیاہتا دلہن نے سسرالیوں کو زہریلی گولیاں دے کر مارڈالا اور خود بھی خودکشی کرلی۔اوکاڑہ کے نواحی علاقے بصیر پور میں ناہید نے مبینہ طور پر گھریلو

جھگڑے پر سسرالیوں کو گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں دے دیں۔ زہر کی گولیاں کھا کر دلہن سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 کی حالت نہایت تشویشناک ہے۔جاں بحق ہونے والے افراد میں ناہید، اشفاق اور وقاص شامل ہیں جب کہ ستار اور صغراں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close